جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ملک میں مہنگائی نے بھی زور پکڑ لیا،

حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 4.26فیصد سے بڑھ کر 5.19فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے 17اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 11.78فیصد، آلو 2.24فیصد، گڑ 0.16فیصد، چینی 0.96فیصد، دال مسور 1.47فیصد، دال چنا 0.58فیصد، ویجیٹیبل گھی فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 2.02فیصد کمی واقع ہوئی۔چکن 6.34فیصد، ٹماٹر3.82فیصد، لہسن 5.86فیصد، پیاز 3.83فیصد، مٹن 0.69فیصد، بیف میں1.03فیصد، پٹرول 1.93فیصد، ڈیزل 2.69فیصد، ایل پی جی 0.75فیصد اور کیلوں کی قیمتوں میں 16.05فیصد اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.11 فیصد اضافے کیساتھ 5.50فیصد، 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.50فیصد اضافے کیساتھ 6.78فیصد رہی۔

اسی طرح 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.03فیصد اضافے کیساتھ5.59فیصد، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.92فیصد اضافے کیساتھ4.82فیصد رہی جبکہ44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.78فیصد اضافے کیساتھ 3.82فیصدرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…