جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی فری لانسرز کی بڑی کامیابی، اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب کا حصہ بن جائیں گے۔

پاکستان فری لانسز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 70کروڑ ڈالر کمائے تھے جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں فری لانسنگ کی آمدنی 55 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو بیرون ملک سے ترسیلات منگوانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ 10 سال سے ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ فری لانسرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ ہونے کی وجہ سے فری لانسرز کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ایسوسی ایشن نے تجویز دی ہے کہ حکومت، اسٹیٹ بینک اور مالیاتی اداروں کو بیرون ملک سے رقوم منتقلی کے لیے نئے شراکت دار کی تلاش کرنا ہوگی۔ حکومت کو چاہیے جس طرح وہ سرفہرست برآمد کنندگان کی اہمیت کو سراہتی ہے اسی طرح فری لانسرز کو بھی سراہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کو ترقی دینے کے لیے انہیں جدید غیر ملکی ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کی برآمد کنندگان کی طرز پر فری لانسرز کو بھی بیرون ملک کانفرنسز اور نمائشوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ فری لانسرز کو اپنی خدمات بہتر طور پر فروخت کرنے کے حوالے سے تربیت فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔ فری لانسرز کو اپ گریڈ کر کے انہیں کمپنی تشکیل دینے کی جانب راغب کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…