کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی نے ماہ رمضا ن کے لئے اشیاے خوردو نوش کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں اور ان کی فہرست جاری کر دی ہے۔ماہ رمضان کے لئے اشیا ئے خوردونش کی قیمتیں چیئرمین کراچی ہول سیلرز گروسری ایسو سی ایشن رئوف ابراہیم ،سبزیوں اور فروٹس کے تاجروں ،ملک ایسو سی ایشن کے نمائندے اور دیگر نمائدہ، تاجروں کنزیومرز چیئرمین کنزیومر رائٹس پروٹیکشن،کونسل شکیل بیگ اور مارکیٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنرز ،بیورو اف سپلائی اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہیں ۔
اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں اور نمائندوں کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں غور و خوض کیا گیا ۔قیمتیں مقرر کرنے کے عمل میں شہروں اور موجودہ قیمتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ کمشنر آفس نے گروسری،نمکو، بیکری،نان و چپاتی اور بیف اور مٹن کی فہرستیں علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہیں۔دریں اثنا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تما ڈپٹی کمشنز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ماہ رمضان مین اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں سختی سے نافذ کریں ۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔سبزی منڈی میں فروٹس اور سبزیوں کی قیمتیں مناسب مقرر کر نے وافر مقدار میں فراہم کرنے کا نظام موثر بنایا جائے گا۔تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ماہ رمضان کی خصوصی قیمتوں کو سختی سے نافذ کریں گے ۔ ناجائز منافع خوری لیے روزانہ کی بنیاد پر کی جاے گی یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کو سبزی منڈی میں مقرر ہوئے والی سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیاب ہوں ۔فیصلہ کیا گیا کہ عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران سے و ضاحت طلب کی جائے گی ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں شکایتی مرا کز قائم کریں گے۔فیصل ماہ رمضان میں سرکاری نوخوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے شہر کی نمایاں بڑی 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار بنایا جاے گا جسے ڈپٹی کمشنرز خود مانیٹر کریں گے اس سلسلہ میں مختلف زیادہ سے زیادہ سپر اسٹورز پر اشیائے خوردو نوش کے کائونٹرز بنائے جائیں گے جہاں مناسب قیمت پر اور معیاری اشیا کی فراہمی کے لئے سپر اسٹوں کے تعاون سے خصوصی نگرانی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ نگرانی کریں۔



















































