جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پرانی بوریوں میں آٹا بھرنا کینسر جیسی بیماریوں کا باعث، بڑی پابندی عائد

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھانے پینے کی چیزوں کیلئے غیر معیاری بوریوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا سیمنٹ والی پرانی بوریوں میں آٹا بھرنا کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ سیمنٹ والی پرانی بوریوں میں آٹا بھرنا کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔عدالت نے وفاقی وزارت خوراک اور چاروں صوبوں کو مشترکہ طور پر ایکشن لینے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکریٹریز اور فوڈ اتھارٹیز اپنے اپنے علاقوں میں فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، پاکستان اسٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور وزارت خوراک کو تین ماہ میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ 30 دن کے اندر ملک بھر میں غیر معیاری بوریوں کے خلاف کریک ڈان شروع کیا جائے اور ایسی بوریاں بنانے والی فیکٹریوں اور گوداموں پر چھاپے مار کر سامان ضبط کیا جائے۔عدالت نے واضح کیا کہ قانون کتابوں میں سجانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف صرف جرمانہ نہیں بلکہ مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ناقص بوریوں کے استعمال سے ہر سال اربوں روپے کا آٹا ضائع ہو رہا ہے اور گزشتہ آٹھ برسوں میں لاپرواہی کے باعث قومی خزانے کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…