لاہور( این این آئی)ایل این جی کی قیمتوں میں0.59 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ۔
اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.06 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی0.06ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت11.33 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔اوگرا کے مطابق ٹرمینلز چارجز میں اضافے کی وجہ سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔



















































