پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک سے قبل ہی روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں اچانک بے قابو ہو گئیں

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) رمضان المبارک سے قبل ہی روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں اچانک بے قابو ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سبزی، پھلوں اور اجناس کی قیمتوں میں حالیہ چند روز میں غیر معمولی اضافہ ہوا، تیل، گھی، بیسن، ٹماٹر، آلو، روٹی، انڈے، کیلا، سیب سمیت دیگر اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔اسلام آباد میں 4دن میں ٹماٹر 40روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور اب 80کی بجائے 120روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت بھی 40سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔بیسن کی فی کلو قیمت 320سے بڑھ کر 350روپے کر دی گئی ہے۔ کوکنگ آئل اور گھی بھی 20روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ درجہ اول گھی اور تیل 580روپے سے بڑھ کر 600جبکہ درجہ سوم گھی اور تیل کی قیمت 510سے بڑھ کر 530روپے کلو ہو گئی ہے۔روٹی اور پراٹھے کی قیمت میں بھی اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور روٹی، نان پانچ روپے اضافے کے بعد 25روپے کی ہو گئی ہے۔ خمیری نان 25سے بڑھا کر 30روپے جب کہ کلچہ 35 روپے کا کر دیا گیا ہے۔تندوری پراٹھا اور روغنی نان کی قیمت 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی ہے۔ہوٹلوں میں چائے بھی مہنگی ہو گئی ہے اور اب ایک کپ چائے 60روپے کے بجائے 70روپے کی فروخت کی جا رہی ہے۔

چار روز میں دیسی انڈے بھی 30روپے درجن مہنگے ہو گئے ہیں اور اب دیسی براون انڈے 470سے بڑھا کر 500روپے درجن میں بیچے جا رہے ہیں۔اسی طرح درجہ سوم سیب 150سے بڑھ کر 200روپے کلو اور درجہ سوم کیلا 140روپے سے بڑھ کر 180روپے درجن ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…