جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ، سنگاپور ، پہلے ، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف اور مستند ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ درجہ بندی متعلقہ پاسپورٹ پر دنیا بھر میں بغیر ویزا یا کم پابندیوں کے ساتھ سفر کی سہولت کے حوالے سے کی جاتی ہے۔رواں برس کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کرلی اور پہلے نمبر پر سنگاپور ہے تو دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔سنگاپور کے شہریوں کو دنیا کے 227 میں سے 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہوت حاصل ہونے کے باعث اوّل نمبر ملا ہے۔جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے جایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ برتری ایشیائی ممالک کے سیاسی استحکام، مضبوط سفارتی تعلقات اور عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔اگرچہ ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں تاہم مجموعی طور پر یورپ کی بڑی تعداد ٹاپ رینکنگ میں شامل ہے۔ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان پاسپورٹس کے حامل افراد 186 ممالک تک بغیر ویزے کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر مشترکہ طور پر 10 یورپی ممالک شامل ہیں جن میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز نمایاں ہیں۔ ان پاسپورٹس پر بغیر ویزے کے 185 ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہیمتحدہ عرب امارات (UAE) پانچویں نمبر پر آ گیا ہے اور اسے انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔2006 کے بعد یو اے ای نے 149 نئی ویزا فری منزلیں حاصل کیں اور 57 درجے بہتری کے ساتھ اوپر آیا۔

ہینلے کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی مسلسل سفارتی سرگرمیوں اور ویزا پالیسی میں نرمی کا نتیجہ ہے۔رپورٹ میں مغربی ممالک کے لیے تشویش ناک رجحان بھی سامنے آیا ہے۔ برطانیہ کو گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اب یہ 182 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔اسی طرح امریکا بھی مسلسل نیچے آتا جا رہا ہے۔ رواں برس اس کا نمبر دسواں ہے اور اس کے پاسپورٹ پر 179 ممالک میں سفر کے لیے ویزے کے ضرورت نہیں ہے۔اس فہرست میں سب سے آخری نمبر 101 واں نمبر افغانستان کا ہے یعنی یہ سب سے کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔ جس پر صرف 24 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔افغانستان کے بعد شام اور عراق بالترتیب 100 اور 99 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 نمبر پر ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…