منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی بیرل قیمت 2 ڈالر 74 سینٹ کم ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی عالمی قیمت 69.27 ڈالر فی بیرل سے گھٹ کر 66.54 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس دوران پیٹرول پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر ایک سینٹ رہ گیا۔ اسی طرح پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تمام عوامل کے باعث پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔دوسری جانب عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیزل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر 33 سینٹ کم ہونے کے بعد 76.32 ڈالر سے گھٹ کر 73.99 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں فی لیٹر 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 35 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی آئی۔

اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اس کمی کے اثرات مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلے کا اختیار متعلقہ حکام کے پاس ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…