منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

نیپرا نے یکم جنوری سےفی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھادی

datetime 8  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی نرخ میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے جس کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری سے بجلی کا اوسط ٹیرف 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے، اس وقت ملک میں نافذ العمل فی یونٹ بجلی کے بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں، نیپرا کا متعین کردہ نیا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ زیادہ ہے۔

رواں سال کیلئے ڈسکوز کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3 ہزار 379 ارب روپے لگایا گیا ہے، مالی ضروریات میں 2 ہزار 923 ارب روپے بجلی کی خریداری کی قیمت ہے، جبکہ 456 ارب 15 کروڑ روپے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات ہیں جس میں منافع شامل ہے۔اعلامیے کے مطابق رواں سال بجلی کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 101 ارب یونٹ لگایا گیا ہے، یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔نیپرا کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…