منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ڈالر 72ویں دن بھی کمزور، روپیہ تگڑا

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک میں کئی عوامل کی وجہ سے 72ویں دن بھی ڈالر کمزور اور روپے کی قدر تگڑی رہی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں موجود 1ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو فوجی فاونڈیشن ایکویٹی میں تبدیل کیے جانے، پاکستانی دفاعی سازوسامان کی برآمدات کا حجم 10ارب ڈالر تک پہنچنے اور فیوچر میں عالمی سطح پر برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتیں بالترتیب 19فیصد اور 20فیصد کی کمی جیسی حوصلہ افزا اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو 72 ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

معیشت میں اصلاحات، بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہونے اور ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تسلسل بڑھکر 4 سال کی بلند سطح پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 279 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 15پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔حکومت کو سکوک کے اجرا سے 2 کھرب روپے کی آمدنی موصول ہونے، ریکوڈک منصوبے میں غیرملکیوں کی یومیہ بنیادوں پر بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی، خسارے میں چلنے والے دیگر ریاستی اداروں کی نجکاری پلان جیسی اطلاعات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…