منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ،الیکشن کمیشن

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کی دی گئی ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے جا سکے، 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو 16 جنوری 2026 سے ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں،

انتخابی قانون 2017 کی شق 137 کے تحت 15 جنوری تک ان ارکان کو مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاہم اس میں ناکام رہنے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جاتی ہے تاہم گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے، سینیٹ کے 26 ، قومی اسمبلی کے 125، پنجاب اسمبلی کے 159 ، سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین کی جانب سے ان کے اپنے اور زیر کفالت افراد کے مالی سال 25ـ2024 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے، 16 جنوری 2026 سے ان ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…