جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

یو اے ای نے نئے سال پر ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا،نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ 6 ہزار درہم ماہانہ مقرر

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی خوشی میں نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے بتایا کہ یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے۔وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر تنخواہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کے لیے کوئی درخواست جاری یا پروسیس نہیں کی جائے گی۔وزارت نے مزید بتایا کہ اور اگر تنخواہیں 30 جون 2026 تک نہ بڑھائی گئیں تو یکم جولائی سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…