جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سال 202425 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براڈبینڈ کنکشنز 15 کروڑ سے تجاوز کر گئے جبکہ ٹیلی کام کوریج 92 فیصد سے زائد اور براڈبینڈ پینیٹریشن 60 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے، قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر کی شراکت 402 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ 2024 میں یہ شراکت 336 ارب روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ حجم 838 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

سال 2025 کے دوران ڈیٹا کے استعمال کا حجم 27 ہزار 727 پیٹا بائٹس ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت ملک میں 95 فیصد سیلولر نیٹ ورکس 4جی پر مشتمل ہیں اور 17.21 ٹی بی پی ایس بین الاقوامی بینڈوتھ دستیاب ہے۔علاقائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 4 نئی ہائی کیپیسٹی سب میرین کیبلز شامل کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں ملکی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری میں نمایاں تیزی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جہاں 95 فیصد سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار ہو رہے ہیں، جن میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق سائبر سکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، جبکہ صارفین کے تحفظ کے اقدامات کے باعث شکایات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…