جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تاجر برادری نے پوائنٹ آف سیل قانون مسترد کردیا،16جنوری کو ملک بھر کے چوک بند کرنے کا اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے 16جنوری کو ملک بھر کے چوک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری پوائنٹ آف سیل قانون کو مکمل طور پر مسترد اور اسے کالا قانون قرار دیتی ہے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر کے اہلکار مبینہ طور پر رشوت وصول کر رہے ہیں اور پی او ایس سسٹم نہ لگانے پر تاجروں کو 5لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایف بی آر میں کرپشن کھلے عام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہو گیا ہے اور ملک بھر میں 70فیصد تک خرید و فروخت کم ہو چکی ہے۔صدر انجمن تاجران نے کہا کہ صنعتوں کی بندش کے باعث ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ سرمایہ کاری دبئی اور دیگر بیرونِ ملک منتقل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اور وزرا مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں، جو ان کے بقول فلائی اوورز اور انڈر پاسز کے کمیشن کا پیسہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نہ صرف ملک بھر کے چوک بند کیے جائیں گے بلکہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کو بھی بلاک کیا جائے گا۔اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ شوکت عزیز کے دور کی طرح ایف بی آر کو ختم کیا جائے، اور کہا کہ تاجر برادری ڈبل ٹیکس دینے کو بھی تیار ہے، مگر موجودہ نظام کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…