کراچی(این این آئی)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 13.32کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 21نومبر تک 19.605ارب ڈالر تھے۔اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 92لاکھ ڈالر اضافے سے 14.56ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14.24ارب ڈالر کم ہوکر 5.04ارب ڈالر رہے۔















































