جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اطلاعات کے مطابق ایپل آئندہ برسوں میں اپنے روایتی آئی فون اجراء کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ بلومبرگ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی 2026 میں معمول کے مطابق اسٹینڈرڈ آئی فون 18 متعارف نہیں کرائے گی، بلکہ اس کی لانچنگ کچھ ماہ بعد منتقل کردی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین پر کام کا بوجھ کم کرنا اور مجموعی آمدنی میں بہتری لانا بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں ایپل صرف آئی فون 18 پرو ماڈلز جاری کرے گا۔ اسی سال کمپنی پہلی بار اپنا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کرے گی، جسے حالیہ برسوں کی سب سے اہم ڈیوائس قرار دیا جا رہا ہے۔آئی فون 18 سیریز کے باقی ماڈلز—جن میں آئی فون 18، آئی فون 18 ایئر اور آئی فون 18 ای شامل ہوں گے—مارچ سے مئی 2027 کے درمیان کسی وقت متعارف ہوں گے۔ایپل گزشتہ کئی سال سے ہر ستمبر میں نئے آئی فونز لانچ کرتا آرہا ہے، جبکہ ای ورژن یا ایس ای ماڈلز عام طور پر سال کے ابتدائی مہینوں میں پیش کیے جاتے ہیں۔افواہوں کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں کیمرہ ڈسپلے کے اندر چھپا ہوگا اور اس کا ڈیزائن کسی کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے کے قابل ہوگا۔

اس ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی بہتر بنانے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث اس کی قیمت کم ہونے کا امکان نہیں۔اگرچہ متوقع قیمت کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم قبل ازیں سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اس کی قیمت تقریباً 2100 سے 2500 ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔مزید یہ کہ پہلا فولڈ ایبل آئی فون 7.9 سے 8.3 انچ کے قریب سائز رکھ سکتا ہے۔ یہ فون لچکدار او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ آئے گا، جو ہزاروں مرتبہ فولڈ ہونے کے باوجود متاثر نہیں ہوگی۔ اندر نیا طاقتور پراسیسر اور اعلیٰ معیار کا کیمرا سسٹم شامل کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…