پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

زیرسمندر 23 نئے تیل وگیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نے 23 نئے زیرسمندر تیل وگیس ذخائر تلاش کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ رانڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلیے ہیں۔خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔خط کے متن میں درج ہے کہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان کے ساتھ بھی مل کر ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجرا، پروڈکشن شیئرنگ اور شراکت دار کمپنیوں سے جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس ہوگئے ہیں۔ زیرسمندر تیل وگیس ذخائر کی کھوج کاعمل مکران اور انڈس بیسن کے 23 مختلف بلاکس میں لگایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…