پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی ٹریفک پولیس کا ای چالان کیلیے روبوٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں جاری ای ٹریکس نظام کے تحت جاری ہونے والے ای چالان کے لئے کراچی ٹریفک پولیس نے روبوٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ای چالان کے لئے ایک تیسرا طریقہ بھی متعارف کرا رہے ہیں وہ روبوٹس کے ذریعے ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ سے ہم مختلف سڑکوں پر نو پارکنگ اور نو ٹو لین کے بورڈز لگا رہے ہیں۔ صدراور طارق روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر روبوٹس چلیں گے، ان کی اسپیڈ 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ روبوٹس چلتے ہوئے گاڑیوں کو اسکین کرتے جائیں گے اورجو بھی گاڑی پارکنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گی انہیں ای چالان موصول ہو جائے گا۔واضح رہے کراچی میں ٹریک سسٹم کے تحت دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار کے قریب شہریوں کے چالان کئے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…