پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ملک میں بڑی تباہی ہوئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی کے بل معاف کررہے ہیں،گھریلو صارفین کو اگست کے بل اب ادا نہیں کرنے پڑیں گے،جو بل ادا کر چکے ہیں انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں رقم واپس کر دی جائیگی ،مشکل گھڑی میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی ، یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے ، کوئی احسان نہیں ،اگر صارفین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا، تو مزید ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے،ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔

اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے مختصر خطاب میں کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کے مال ومویشی ، روزگار اور گھروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ متاثرہ آبادیوں میں اشیائے خوردونوش اور صحت کی سہولیات کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتیں اور عوام اور فوج سب ملکر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں یہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے تمام گھریلو صارفین کے ایک ماہ یعنی اگست کے بل معاف کیے جارہے ہیں، گھریلو صارفین کو اگست کے بل اب ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ میرے بزرگوں، بھائیوں اور بہنوں ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ ہے، اس مشکل گھڑی میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی اور یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے ، کوئی احسان نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ ان متاثرہ علاقوں کے وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائیگی اور اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان متاثرہ علاقوں میں زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ بجلی کے صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے لہذا ان کے اگست کے بجلی کے بل کے ادائیگی موخر کی جارہی ہے، اگر ان صارفین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا، تو انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو تباہی ہوئی اور جو نقصانات ہوئے، وہاں میرے بزرگ، مائیں بہنیں اور بیٹیاں کھلے آسمان تلے جن مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان سے بخوبی واقف ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر آپ کے خادم پاکستان کی جانب سے یہ حقیر سی کوشش ہے جو یقینی طور پر سیلاب متاثرین کے مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…