منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چین کے جوابی ٹیرف کی وجہ سے بے یقینی، امریکی ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

datetime 10  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیرف کے بعد چین نے سخت ردعمل دیا ہے، جس کے باعث عالمی منڈیوں میں شدید بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے عالمی سطح پر کساد بازاری کے خدشات کو جنم دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، مارکیٹ میں غیر یقینی فضا کے اثرات بدھ کے روز امریکی ڈالر پر بھی دیکھے گئے، جو یورو سمیت دیگر نمایاں کرنسیوں کے مقابلے میں نیچے آ گیا۔ ڈالر کی قیمت یورو کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہو کر 1.1083 ڈالر پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں، امریکی ڈالر کی قدر سوئس فرانک اور جاپانی ین کے مقابلے میں بھی کم ہوئی، کیونکہ یہ دونوں کرنسیاں دنیا بھر میں محفوظ سرمایہ کاری کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والی اشیا پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر کئی ممالک نے ردعمل دیتے ہوئے جوابی اقدامات کیے۔ امریکہ نے جب چین پر ٹیرف لاگو کیے تو چین نے بھی اسی انداز میں جوابی ٹیرف نافذ کیے۔ اس معاشی کشیدگی میں شدت اس وقت آئی جب امریکہ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف کی شرح 104 فیصد تک بڑھا دی، جس کے ردعمل میں چین نے اپنی ٹیرف شرح کو 84 فیصد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…