اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2024کی مد میں 86پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سی پی پی اے جی نے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی، نیپرا نے اس درخواست پر 26ستمبر 2024کوعوامی سماعت کی۔
نیپرا کے مطابق جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو 37پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا، اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 49پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔نیپرا نے کہاکہ یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔نیپرا کے مطابق اطلاق ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا، اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔