بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سیمنٹ کے برعکس تعمیراتی سریے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)ملک میں سیمنٹ کے برعکس تعمیراتی سریے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مقامی سٹیل پروڈیوسرز نے سریے کی فی ٹن قیمت میں 7 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار سے 2 لاکھ 70 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی فی ٹن سریے کی قیمت میں 5 ہزار رپے کا اضافہ ہوا تھا۔معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے ممکنہ عوامل میں سے ایک خام مال کی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

خام مال کی سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ اضافی خطرات پیدا کر سکتی ہے، جو پہلے سے بڑھتے ہوئے اسٹیل کی قیمتوں کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…