اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور آٹو مینوفیکچرنگ کمپنی انڈس موٹرز نے رواں سال جولائی کے مہینے میں اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز کی
جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جولائی میں کمپنی نے گاڑیوں کی ریکارڈ سیل کی ہے۔انڈس موٹرز کے مطابق جولائی میںٹویوٹا کی 6ہزار 775 گاڑیاں فروخت کی، کمپنی کے 1993 میں قیام سے لے کر اب تک یہ کسی ایک مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ سیل ہے، ہم صارفین کے اعتماد پر ان کے مشکور ہیں۔اس ریکارڈ پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ جولائی میں ٹویوٹا کی سب سے زیادہ گاڑیوں کی فروخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہوئی، اس سال گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت نہیں ہوئی بلکہ موٹر سائیکلوں کی بھی ریکارڈ فروخت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹرسائیکل بنانے والا ملک بن گیا ۔