اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،حکومت کی کوشش کے باوجود غذائی اشیاء کی مہنگائی میں کمی نہ لائی جا سکی،سالانہ بنیاد پر
مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی ،گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 8 فیصد، پیاز 7 فیصد، ایل پی جی 6 فیصد، گھی 4 فیصد، چینی 3 فیصد، آلو 2.4 فیصد اور انڈے 2 فیصد مہنگے ہو گئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سات اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 102 رویے سے زائد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 92 پیسے، لہسن فی کلو 6 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا،مٹن، بیف، انڈے، دہی، خشک دودھ، چاول، ماچس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل، ایک ہفتے میں کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے،دال مونگ 1 روپے فی کلو سستی ہوئی۔