منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

2 نئی موٹر ویز کی تعمیر کی تیاریاں، ٹینڈرز جاری

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ور زیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی بھرپور شراکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاً نجی شعبے کی شراکت سے اب تک پایہ تکمیل تک

پہنچنے والے مختلف منصوبوں، متعدد شعبوں میں زیر تکمیل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک تھے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت و صوبائی حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلا س میں شرکت کی ۔وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تقریبا ً پچاس منصوبوں پر کام مختلف مراحل پر ہے ان منصوبوں کی کل مالیت تقریبا دو ہزار ارب روپے ہے۔ان میں سے تقریبا 35 منظوری کے قریب ہیں۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ چودہ منصوبے جن کی مالیت978ارب ہے آئندہ تین ماہ میں منظور ہو جائیں گے جبکہ 1016 ارب مالیت کے اٹھارہ منصوبے مالی سال 2021-22 میں ایوارڈ کیے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب دو اہم منصوبوں جن میں سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبہ اور سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ جن کی کل مالیت 233 ارب روپے ہے منظور کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے

کا ٹینڈر جون میں جاری کر دیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چھ مزید منصوبوں جن کی مالیت 710 ارب روپے ہے ان کو اگست 2021 تک منظور کر لیا جائے گاپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت جاری ان منصوبوں میں مواصلات، صحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سیکٹر و وغیرہ شعبوں سے متعلقہ منصوبے شامل ہیںاجلاس کو پی

ایس ڈی پی پلس کے حوالے سے پیش رفت اور اس ماڈل کے تحت مستقبل کی حکومت عملی پر بریفنگ دی گئی ۔ پی ایس ڈی پی پلس حکمت عملی کے تحت ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے موافق فضا فراہم اور دیگر ضروری معاونت فراہم کی جاتی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی پلس کے تحت 180

اقدامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے جن کی کل مالیت کا تخمینہ 5.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی بھرپور شراکت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نجی شعبے کو ترقیاتی عمل میں بھرپور طریقے

سے شامل کرنے اور ان کو موافق فضاء کی فراہمی کے لئے مکمل طور پر پر عزم ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بیرون ملک اور اندورون ملک سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے سرمایہ کاری بورڈ کو متحرک کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ فیڈرل اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی پیش رفت رپورٹ ، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم اور ان پر اب تک کی پیش رفت کی تمام تر تفصیلات پیش کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…