وزیراعظم عمران خان کا بھی بھارت میں کاروبار نکل آیا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

6  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا بھی بھارت میں کاروبار نکل آیا، اس بات کا انکشاف سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی ویڈیو جاری کی جس میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان آپ ملک کے وزیراعظم

ہیں آپ کی ایک کمپنی امریکہ میں ہے جس کے بورڈ آف گورنرز میں بھارتی بھی ہیں اس IKDAR کمپنی جس کے آپ چیف پیٹرن ہیں اس کے دفاتر بھارت میں بھی ہیں، آپ کو اس کے ذریعے خطیر رقم ملی کیا یہ بات قومی سلامتی کے خلاف نہیں؟ اس پیغام کے ساتھ صحافی نے اپنی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کمپنی کے بارے میں بتایا اور تصاویر بھی جاری کیں۔ معروف تجزیہ کار نے صحافی فاروق مرزا کی تحقیقات کو کاغذی ثبوتوں کے ساتھ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ میں ایک کمپنی سامنے آئی ہے جس کے دو دفاتر بھارتی شہر نئی دلی اور بنگلور میں موجود ہیں جبکہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی بھی شامل ہیں۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اکدار (عمران خان ڈیویلپمنٹ اینڈ ریسرچ) یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں لسٹڈ ہے اور کام کر رہی ہے اس کا مرکزی دفتر واشنگٹن میں ہے،صحافی نے بتایا کہ عمران خان خود اکدار کے چیف پیٹرن ہیں،جمائمہ گولڈ سمتھ اور ان کے دونوں بیٹوں سمیت دو بھارتی افراد بورڈ آف گورنر میں شامل ہیں، اکدار کا آفس واشنگٹن میں ہے جس کے بل بورڈ پر وزیر اعظم کا نام لکھا ہوا ہے، اس کمپنی کا ایک آئی آر ایس نمبر بھی ہے جس سے حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن لا علم ہیں، علی زیدی اور حفیظ چودھری بھی اکدار کے ممبران ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…