جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

’’عید تعطیلات ، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھنے کا فیصلہ ‘‘ صرف ان شہریوں کا اپنے علاقے جانے کی اجازت ہو گی

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)وزارت داخلہ نے عید الفطر کے دوران بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی

منظوری دی گئی ہے جس کی روشنی میں شب قدر،جمعة المبارک،نماز عید اور اعتکاف کے لئے ایس او پیز نہ صرف بروقت جاری ہوں گے بلکہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔عید کی چھٹیوں کے دوران اور اس کے بعد بھی 16 مئی تک ٹورازم پر مکمل پابندی ہوگی ،تمام سیاسی مقامات ،پبلک پارک ،ہوٹل بند رہیں گے ۔بین الصوبائی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ عید کے دنوں میں نہیں چلے گی تاہم مقامی افراد خصوصاً گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفری اجازت ہوگی ۔ہوٹلز،ریسٹورنٹس ،شاپنگ مال اور ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی ،مری گلیات،سوات ،کالام ،سی ویو،ساحل سمندر کے علاقے اور شمالی علاقہ جات پر بھی سیاح نہیں جا سکیں گے ،عید الفطر کے دوران بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، گلگت بلتستان کے لوگوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی ،متعلقہ ٹاسک کے حوالے سے وزارت داخلہ وقتاً فوقتاً نوٹیفکیشن جاری کرتے رہے گی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…