جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روپے کی قدر غیرمستحکم کرنے کے پیچھے کون سے عناصر ملوث ہیں؟ شواہد مل گئے، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر مافیا ہی اوپن مارکیٹ سے اربوں روپے کے ڈالرز خرید کر پاکستانی کرنسی کی قدر غیر مستحکم کرنے کا باعث بنا،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو شواہد مل گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے بچنے کے لیے 35 ہزار ڈالر تک

کی خریداری کی جاتی رہی، چینی مافیا کے 392 اکائونٹس بھی سامنے آئے ہیں۔ سٹہ بازی میں ملوث بے نامی اکاونٹس ہولڈرز ڈیلرز سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری کی گئی،مافیا نے سٹے بازی کے ذریعے ایک طرف چینی کی قیمت سو روپے کلو سے زیادہ کی دوسری طرف جو منافع کمایا اس سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی اور پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔مافیا نے اسٹیٹ بینک اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے بچنے کے لئے بھی راستے اپنائے اور ہفتے میں دو سے چار روز تک مقرر کردہ حد 35 ہزار ڈالر تک خریدے تاکہ کسی کو شک نہ ہو، ایف آئی اے کو ملنے والے شواہد کے مطابق شوگر مل مالکان نے منی چینجرز سے مل کر 2016 سے 2019 تک ڈالر خریدے۔مافیا نے چینی اور ڈالرز سے اربوں روپے بٹورے پھر اس رقم سے کوریا، ملائشیا، انڈونیشیا، دبئی، اور برطانیہ میں اثاثے بنائے ،ان جائیدادوں میں کمرشل پراپرٹی بھی شامل ہیں،

بیرون ملک پراپرٹی بنانے والوں میں جہانگیر ترین، نواز شریف، شہباز شریف فیملی خسرو بختیار، شہریار سمیت 38 شوگر مل مالکان شامل ہیں،اسی وجہ سے شوگر مافیا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ترجمان ایف آئی اے فیصل منیر نے بتایا کہ ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دوسرے اداروں سے جو ریکارڈ ملا ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…