ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا۔شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کررکھا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے شہر میں دودھ 130 روپے لیٹر فروخت کیا جارہاہے۔کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہے اور صارفین 130 روپے لیٹر

دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ بلا اجازت دودھ کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے بری طرح ناکام ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چند ماہ پہلے دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ خاص کر شہر قائد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت نے سینچری مکمل کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں چند روز کے دوران چینی 7 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد کراچی میں عوام ریٹیل پر فی کلو چینی 105 روپے کی قیمت میں خریدنے پر مجبور ہیں۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم سندھ میں صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے چینی کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا۔ایک ہفتے

کے دوران ملک بھر میں مہنگائی میں مزید 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی شرح14.95 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق چکن 13 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اوراس کی اوسط فی کلو قیمت 263 روپے 58 پیسے ہوگئی، چینی 2 روپے 64

پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس سے اس کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے ہوگئی۔دال ماش 3 روپے 64 پیسے،دال مسور ایک روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 37 پیسے اور دال چنا 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 81 پیسے اور آلو ایک روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بیف 92

پیسے اور مٹن 35 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، مٹن کی اوسط قیمت 1001.57 اور بیف 477 روپے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ،دہی، انڈے، صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں 5 اشیا ء سستی ہوئیں، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 8 روپے 4 پیسے، لہسن 17 روپے 29 پیسے فی کلو،گڑ، ٹماٹر، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے 24 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…