جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وباسے عالمی جی ڈی پی کونوہزارڈالرکا نقصان رپورٹ

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے بین الاقوامی معیشتوں کو نقصان پہنچنے کا تباہ کن سفربدستورجاری ہے ، وبا کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں سست روی کا شکارہیں جبکہ وبا سے پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے ساتھ ساتھ مستحکم معیشتوں والے ممالک کی جی ڈی پی پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وبا نے عالمی سطح پر نہ صرف صحت اور

انسانی جانوں بلکہ معیشتوں کے تقریبا تمام شعبوں کو نقصان پہنچایا ہے اورتمام ممالک اس صورتحال میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی)کو 9000 ہزار ارب ڈالرکے نقصان کا سامنا ہے۔دستیاب اعدادوشمارکے مطابق اگرکورونا وائرس کی دوسری لہر سامنے نہیں آتی ہے تو اس صورت میں 2019 کے مقابلے میں 2020  میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں منفی 11.5، فرانس منفی 11.4، اٹلی منفی 11.3، سپین منفی 11.1، یوروخطہ منفی 9.1، روس منفی 8، کینیڈامنفی 8، برازیل منفی 7.4، امریکہ منفی 7.3، جرمنی منفی 6.6، جاپان منفی 6، بھارت منفی 3.7 اورچین منفی 2.6 فیصد تک گرسکتی ہے۔ان اعدادوشمارکو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی میں منفی 0.4 فیصد تک کمی کا اندازہ ہے، بھارت میں 24 مارچ کے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد ایک کروڑ20 لاکھ افراد فوری طورپر بے روزگارہوگئے جبکہ ایک ارب 38کروڑ کی آبادی میں سے نصف مفلسی کا شکارہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…