اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی رٹ گراں فروشوں نے انتظامیہ کے ساتھ ملکرکچل ڈالی  ہفتہ وار سستا بازار بند ہونے کا بہانہ نہ بناکرمہنگائی ساتویں آسمان پرپہنچ گئیں

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت میں حکومتی رٹ گراں فروشوں نے انتظامیہ کے ساتھ ملکرکچلتے ہوئے لاک ڈائون کی ستائی عوام کی گردنوں کے گرد اپنے خونی پنجے گاڑھ دئیے ہیں۔ارباب اختیار،واٹس ایپ،ٹویٹر سمیت دیگر سوشل چینل پر سب اچھا کی رپورٹ دیکر حکومت کو چونا لگائے جارہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق،گراں فروشوں نے لاک ڈائون کے باعث ہفتہ وار سستا بازار بند ہونے کا بہانہ نہ بناکر

مہنگائی ساتویں آسمان پرپہنچادی جس کے نتیجہ میں پھل،سبزیوں، اناج کے بعد اب مرغی اور گوشت کی قیمتوں کوبھی “پر”لگ گئے۔زندہ شیورمرغی سرکاری نرخ 190 روپے جبکہ شہر میں 230روپے کلو، مرغی کا گوشت 350روپے جبکہ اسپیشل چکن پیش 450 روپے،پیازسرکاری نرخ45 روپے فی کلوجبکہ فروخت 60،آلوسرکاری ریٹ 62فروخت70،ٹماٹرسرکاری ریٹ23فروخت 40روپے فی کلوکیاجارہاہے۔آئندہ چند روز میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام ذمہ دار ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے، کرونا وائرس کے باعث ملک بھرسمیت وفاقی دارالحکومت میں بھی گزشتہ کئہ روزسے لاک ڈا?ن ہے ،جس کے باعث شہر بھر کے ہفتہ وارسستابازاروں سمیت متعدددوکانیں بندہیں،ایسے میں اور سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گرافرشوں نے ایک مرتبہ پھر وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی کا طوفان برپاکردیا ہے۔دوکاندار کھلے عام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ نرخوں سے گئی گنا زیادہ قیمت پر اشیائ� فروخت کررہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اپنی ہی طے شدہ ریٹ لسٹ پر اشیائ� مہیا کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔شہریوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر ایکشن نہیں لیتی،صرف دکھاوے کیلئے چنددوکانوں کو جرمانے کئے جارہے ہیں ،جبکہ اصل گروشوں کوتو ضلعی انتظامیہ نے چھوٹ دے رکھی ہے۔ دوسری جانب ارزاں نرخوں پر اشیائ� فروخت کرنے والے دوکانداروں کاکہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے ہی اشیا مہنگی مل رہی ہیں ،ہم کس طرح سرکاری نرخ پر فروخت کریں۔ دوسری جانب ہفتہ وار بازاروں کی بندش کے

باعث دوکانداروں نے لوٹ مارمچارکھی ہے، ادراک کا سرکاری ریٹ 360روپے فی کلوجبکہ فروخت400،لہسن سرکاری نرخ157فروخت200،لیموں نرخ،425فروخت450،بھنڈی نرخ76فروخت90،فراشبین نرخ51فروخت 70،اروی نرخ230فروخت250،سیب کالاکلو 225فروخت250،سیب گولڈن200فروخت230،لوکاٹ نرخ69فروخت75،اسٹابری نرخ 157فروخت200،گرمانرخ 91فروخت100

روپے فی کلو جبکہ کیلا نرخ165روپے درجن جبکہ فروخت 180روپے لیا جارہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے رمضان کے مقدس مہینے میں مرغی،پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے کی اپیل کی ہے،یہاں عام منڈی میں عام لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب احکامات دیدیے جاتے ہیں اور یہ ساری کرپشن نیچے سے ہوتی ہے اور یہ مہنگائی کا طوفان کنٹرول کرنا بنیادی طور پر ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاہم وہاں کوئی بھی کام کرنے کو راضی نہیں ہے اور عوام کے خون پسینہ کی کمائی سے سیٹیں انجوائے کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…