اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹر تک کمی کرنے کی سفارش کر دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو ارسال کر دی،پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے،
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی،مٹی کا تیل 44 روپے 7پیسے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے 57 پیسے فی لیٹر کی کمی کی سفارش کی گئی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد جمعرات کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔