پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بٹھا دی، سرمایہ کار وں کے اربوں ڈوب گئے،سرمایہ کاروں کی پریشانی میں اضافہ

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس33ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید1067.98پوائنٹس کی کمی سے32616.93 پوائنٹس سطح پر آگیاجب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث70فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب80ارب51کروڑ8لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

کرونا وائرس کے پھیلتے دنیا بھر کی معیشت پر پڑتے منفی اثرات کے باعث گزشتہ روز منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دینے کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مندی کے بادل گہرے ہوتے چلے گئے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے32420پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 3.17فیصد یعنی 1067.98پوائنٹس کی کمی سے32616.93پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس543.84پوائنٹس کی کمی سے14321.08پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس618.88پوائنٹس کی کمی سے23248.34پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 251کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 18کی قیمتوں میں استحکام رہا.بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب80ارب51کروڑ8لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر62کھرب33ارب31کروڑ68لاکھ روپے ہوگئی البتہ کاروباری حجم پیرکے مقابلے میں 11.57فیصد زائد رہا۔

قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 50.59روپے کے اضافے سے729.99روپے اورشیزان انٹرکے حصص کی قیمت19.01روپے اضافے سے334روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص قیمت 150روپے کمی سے6950 روپے اورکولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 117.55روپے کمی سے 2249.39روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،پایونیر سیمنٹ،مییپل لیف،ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ،پاک الیکٹران،حب پاورکمپنی،ڈی جی خان سیمنٹ اور پاک پٹرولیم کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…