کراچی (این این آئی)جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا ؤسے بچا کے پیش نظر کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بچت بازار اور میلے کے حوالے سے جاری تمام حکم نامے منسوخ کردئیے گئے، بچت بازار کے ایم سی کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں۔میئر کراچی نے کورونا کی موجودہ
صورتحال کے پیش نظرحکم جاری کیا۔بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان کے مطابق بچت بازار اور میلوں کے حوالے سے جاری تمام اجازت نامے عارضی طور پرمعطل کردیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق کراچی کے تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالز اور اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے۔