اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم فروری سے لاگو ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی طرف سے ،قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ،قانون کی خلاف ورزی پر ایف بی آر کارروائی کر سکتا ہے ۔ ایف بی آرکے مطابق دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کردی گئی ہے،ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کر 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق دس کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا،سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کر دی گئی۔