اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پروفیشنل اور جائیداد ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ جائیداد اور پروفیشنل ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 ہے اور اس تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و

انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر ایکسائز کراچی اقبال احمد لغاری اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے مزید کہا کہ جائیداد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس نادہندہ گان 31 جنوری سے قبل اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں جرمانے کے ساتھ مذکورہ دکان/ مکان وغیرہ کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کا عملہ ہر طرح کی راہنمائی کے لئے موجود ہے جبکہ پروفیشنل / جائیداد ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کے پیشِ نظر کی گئی تھی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے کاروباری حضرات www.excise.gos.pk اور www.business-sindh.gov.pk پر ایک اسان طریقہ کار کے ذریعے اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں اور کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے اور  کسی بھی معلومات یا شکایت کے کے لئے کراچی 021-32710072, حیدرآباد 022-9200148, سکھر 071-9310202, لاڑکانہ 074-9410751, میرپور خاص 0233-9290211 اور شہید بے نظیر آباد 0244-9370170 نمبرز دئیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے پروفیشنل اور جائیداد ٹیکس کے نادہندہ گان سے درخواست کی کہ وہ  کسی بھی  قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروا کر قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…