پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 4  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سونا خریدنا اب عام آدمی کی پہنچ سے بلکل باہر ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر کر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 40 ڈالر مہنگا ہوگیا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر دیکھے گئے اور فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار دو سو روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے 77 ہزار 332 روپے ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 29ڈالرکا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1350 روپے کے اضافے سی89650روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت29ڈالر کے غیر معمولی اضافے سی1551ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1350روپے کے اضافے سے 89650ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت1157روپے کے ا ضافے سی76860روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1020روپے اوردس گرام کی قیمت 874روپے مستحکم رہی۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن آج سونے کی قیمت میں ایک دم بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…