غیر ملکی سرمایہ کاری نے ڈالر کا غرور توڑ ڈالا، روپے کی قیمت مزیدمستحکم ، سرمایہ کاری نے بھی ڈالر کی پوزیشن مزید غیر مستحکم کرتے ہوئے روپیہ کو اٹھا دیا

9  دسمبر‬‮  2019

اسلام آ آباد (آن لائن) غیر ملکی سرمایہ کاری نے ڈالر کا غرور توڑ دیاہے، روپے کی قیمت دن بدن مستحکم ہونے لگی ہے، فارن ایکسچینج کی مد میں مختصر عرصہ میں 2 ارب ڈالر حکومتی خزانہ میں دیدیئے گئے، سعودی عرب، دوبئی اور ابوظہبی نے ڈیفر پے منٹ پر تیل کی صور ت میں دی جانے والی امداد نے ڈالر کی کمر توڑ کر رکھ دی،دوسری طرف سرمایہ کاری نے ڈالر کی پوزیشن مزید غیر مستحکم کرتے ہوئے

روپیہ کو اٹھا دیا،تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری اور درآمداد میں کمی سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مین اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے آن لائن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154.70 روپے کی بہت کم سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ رواں برس 26 جون کو اس کی قدر میں 164 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی گزشتہ روز ڈالر 154.70 روپے کی کم ترین اور 155 روپے کی بلند ترین سطح پر رہا تھا، یاد رہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر عام طور پر انٹربینک کے نرخ سے زیادہ پر تجارت کرتا ہے لیکن گزشتہ کچھ ماہ سے اوپن مارکیٹ کے نرخ انٹربینک کے نرخوں کے آس پاس ہوتے ہیں، فروری میں ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں پاکستان کی معیشت مزید بہتر اور اور پاکستان کا وائٹ یا گرین لسٹ میں آنے سے مزید غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی اور ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا، ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ وعدے کے مطابق فارن ایکسچینج کمپنیوں نے رواں مالی سال 7 دسمبر تک فارن ایکسچینج کی مد میں 2 ارب ڈالر انٹر بینک کے ذریعے حکومت کو جمع کروایا گیا،آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈالر کے بہاؤ میں اضافے اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے

حالانکہ فارن ایکچینج کمپنیاں اپنا کم مارجن رکھ کر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب،ابو ظہبی اور دوبئی کی طرف سے ایک سال کے لئے 9ارب ڈالر کی ڈیفر پیمنٹ پر تیل کی سپلائی کرے گا جس کی وجہ سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بڑھے گی

چند روز قبل مشیر برائے خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 238 فیصد اضافہ ہوا۔ چند روز قبل موڈیز اور بلوم برگ کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹس کا ڈالر کی قیمت پر گہرا اثر پڑا ہے ان رپورٹس نے پوری دنیا کو پاکستان کے معاشی اقدامات سے آشکار کیا ہے، موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں نے

ایک ارب ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی جبکہ بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا جو کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی وجوہات میں سے بھی ایک ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اپنے پروگرام میں 3 ارب ڈالر کا

اضافہ کیا، آئی ایم ایف دنیا کا سب سے بڑا مالی ادارہ ہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی ایم ایف نے کہا پاکستان نے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے،ملک میں برآمدات بڑھ رہی ہیں جسکی وجہ سے ڈالر ملک میں آئے گا اور ڈالر آنے سے خوشحالی ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اگر سود کی ادائیگی ہٹا دیں تو مالی خسارہ ختم ہو گیاہے جبکہ تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…