پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شرح نمو میں بھارت بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی نیچے چلا گیا پاکستان کی صورتحال کیسی رہے گی؟عالمی بینک کی رپورٹ جاری

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )شرح نمو میں بھارت بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی نیچے چلا گیا، عالمی بینک کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں شرح ترقی میں سست روی کا امکان ہے۔ پاکستان کی شرح نمو بھی مزید کم ہو کر 2.4 فیصد تک ہونے کا خیال ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارت کی شرح نمو 6.9 فیصد سے گر کر 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ بنگلہ دیش میں شرح نمو 8.1 تک رہنے کا امکان ہے

اور نیپال میں شرح ترقی 6.5 فیصد تک ہوسکتی ہے۔  عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان کی شرح نمو کافی کم ہونے جا رہی ہے۔ عالمی بینک کا خیال ہے کہ ہندوستان کی شرح نمو 6 فیصد تک گر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2018-19 میں ہندوستان کی شرح نمو 6.9 فیصد تھی۔  عالمی بینک نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی کی شرح مسلسل دوسرے سال کم ہوئی ہے۔ یہ 2017-18 میں 7.2 فیصد تھی جو 2018-19 میں کم ہوکر 6.8 فیصد ہو گئی۔۔ ساتھ ایشیا اکنامک فوکس کے تازہ ترین ایڈیشن میں عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ سال 2021 میں ہندوستان 6.9 فیصد کی شرح نمو کو دوبارہ بازیافت کرسکتا ہے۔ قبل ازیں، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی 2019 کے اقتصادی میدان پر ہندوستان کو جھٹکا دیا تھا۔ جب موڈیز نے ہندوستان کی جی ڈی پی نمو کو کم کر دیا ۔ موڈیز کے مطابق، ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔  موڈیز نے پہلے توقع ظاہر کی تھی کہ ہندوستان کی معیشت 6.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی لیکن بعد میں موڈیز کے جی ڈی پی کی شرح نمو کے اضافے کے تخمینے کو 0.6 فیصد کم کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی 2020 کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو کے تخمینہ کو بھی 7.30 سے کم کر کے 6.7 فیصد کر دی۔ موڈیز کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معیشت میں سست روی نے ایشیائی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے اور غیر یقینی کاروباری ماحول سرمایہ کاری پر اثر انداز ہوا ہے۔  جاپان کی بروکریج کمپنی نمورا نے بھی جون کی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے 5.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…