کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 27پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.75روپے سے کم ہو کر157.53روپے اور قیمت فروخت 157.85روپے سے کم ہو کر157.58روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.30روپے سے کم ہوکر157.10روپے اور قیمت فروخت157.80روپے سے کم ہو کر157.60روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.50روپے سے کم ہو کر173.30روپے اور قیمت فروخت175.50روپے سے کم ہو کر175روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے اور قیمت فروخت193روپے پر بدستور برقرار رہی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1531ڈالر ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 450روپے کے اضافے ایک تولہ سونے کی قیمت89ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت386روپے کے اضافے سے76ہزار303روپے ہو گئی۔