فکسڈ ٹیکس، قومی شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں کے تحفظات فورا دور کیے جائیں : لاہور چیمبر

  جمعرات‬‮ 8 اگست‬‮ 2019  |  10:57

لاہور(این این آئی ) لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خریداروں کے قومی شناختی کارڈ کی شرط اور فکسڈ ٹیکس کے معاملات پر تاجر برادری کے تحفظات فوری طور پردور کرے ، شرائط جبری طور پر نافذ کرنے کی وجہ سے کاروباری حالات خراب ہونگے جو کسی طرح بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کاروبار چلیں گے تو معیشت چلے گی ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ تاجروں

کے لیے خریداروں کےقومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی شرط فوری طور پر ملتوی کرے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل پیدا ہورہے ہیں، خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔ لاہور چیمبر کے ممبران نے مزید کہا کہ کاروباری ماحول بہتر کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا مسئلہ بھی فی الفور حل کرنا ہوگا، حکومت اس سلسلے میں بھی تاجر برادری سے فوری مشاورت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور تاجر برادری میں اچھے تعلقات ضروری ہیں ، اس کے لیے تاجروں کے قومی شناختی کارڈ کی شرط اور فکسڈ ٹیکس سے متعلق تحفظات فوری طور پر دور کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بلیک سٹارٹ

آپ بجلی کے تازہ ترین بریک ڈائون کو سمجھنے کے لیے گاڑی کی مثال لیں‘ گاڑی کو انجن چلاتا ہے لیکن ہم انجن کو سٹارٹ کرنے کے لیے اسے بیٹری کے ذریعے کرنٹ دیتے ہیں‘ بیٹری کا کرنٹ انجن کو سٹارٹ کر دیتا ہے اور انجن سٹارٹ ہو کر گاڑی چلا دیتا ہے‘ آپ اب فرض کیجیے انجن راستے میں ....مزید پڑھئے‎