ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

خسارہ کم کرنے کیلئے نیم جان سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کا اقدام خوش آئند ہے : پاکستان اکانومی واچ

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان اکانومی واچ نے حکومت کی جانب سے خسارہ کم کرنے کیلئے نیم جان سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام سرکاری اداروں کو پالنے کے بجائے فوری فروخت کرنا ملکی مفاد میں ہے، نجکاری میں مشکلات ہوں تو ان اداروں کو بند کر دیا جائے۔پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ نقصان میں جانے والے اداروں میں ملازمتیں جاری رکھنے کیلئے 20کروڑ

عوام کا استحصال نہیں ہونا چائیے،نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کے نقصانات کھربوں روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ2017-18میں صرف واپڈا اور پی آئی اے کو زندہ رکھنے کے لئے حکومت کو277 ارب روپے خرچ کرنا پڑے ہیں۔ڈاکٹر مرتضی مغل نے مزید کہا کہ ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹنے والے ان اداروں کو زندہ رکھنے سے نہ تو عوام کو کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی ٹیکس گزار کو بلکہ سارا فائدہ ملازمین،کرپٹ انتظامیہ ،سیاستدانوں اور اشرافیہ کو ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…