جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گردشی قرضوں کا سامنا ہے : عمر ایوب خان

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر توانائی ڈویژن عمرایوب خان نے کہاہے کہ حکومت کی شاندارپالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ چھ مہینوں میں ترسیلات زراورآٹوانڈسٹری کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ تجارتی توازن 5فیصدبہتر ہوا ہے جبکہ ترسیلات زرکے حجم میں 10فیصداضافہ ہوا ہے جوملکی ترقی کیلئے نیک شگون ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کوگزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے

گردشی قرضوں کاسامناہے اورمسلم لیگ(ن)کی حکومت کی طرف سے چھوڑے گئے قرض کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔عمرایوب نے کہاکہ حکومت نے متعددٹھوس اقدامات کئے ہیں جن سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے علاوہ صنعتی شعبے کی شرح نمو میں بہتری آرہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ ایف بی آرملک بھرمیں ٹیکس کے دائرہ کارکو وسعت دینے کیلئے ٹیکسوں کے نظام کوسادہ اورآسان بنارہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…