پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئرلائن چلانے کی منظوری دیدی

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری د یتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے، تاجر برداری کا ایئرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے تعاون سے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دی اور کہا کہ تاجر برداری کا ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایئر لائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔اس موقع پر نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی نے کہا کہ ایئر لائن آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی، حکومتی سرپرستی دینے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے بھی کہا کہ نئی ائیرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لئے خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…