بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

15ویں تین روزہ ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) ایکسپو سینٹر کراچی میں 15ویں بین الاقوامی ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش آج (منگل) 11ستمبر سے شروع ہوگی۔ نمائش میں چائنا، سنگاپور، بھارت، امریکہ ، برطانیہ، جرمنی، سوئزرلینڈ، فرانس ، اٹلی اور ترکی سمیت25 ممالک کے 550 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں، تین روزہ نمائش میں 912 برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے صحت اور تعلیم کے ویژن نے سے دنیا بھر میں مثبت تاثر قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد 15 ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا میں شرکت کے لئے آخری لمحات میں بھی بیرون ممالک سے شعبہ صحت سے منسلک کئی اداروں کے وفود کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ای کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ بین القوامی نمائش ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا میں اس سال چھے ہالز میں دنیاکی معروف کمپنیاں صحت اور ادویات کے علاوہ تحقیقی حوالے سے اپنے اسٹال مشتہر کررہی ہیں۔ 15ویں تین روزہ نمائش میں 30 سے زائد سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں جن میں طب اور تحقیق کے شعبے سے منسلک غیر ملکی اور پاکستانی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 15ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا نمائش میں زیادہ تعداد میں اس صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعلیم اور صحت کے ویژن سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سال آخری لمحات میں بھی کئی ممالک کے شعبہ صحت سے منسلک اداروں کی 15 ویں ہیلتھ ایشیا میں شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔تین روزہ 15ویں ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا کے سیمینارز میں ماہرین انسانی صحت پر ہونے والی جدید تحقیق اور پاکستان میں ان پر عملدرآمد کے علاوہ انسانی جسم میں خون کی حفاظتی منتقلی، انیستھیزیا، دماغی صحت، جلدی امراض، ریڈیالوجی، جدید ڈائلاسسزکے مراکز کے قیام اور اداویات پر دنیا میں ہونے والی نئی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…