جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

آبی بحران، پانی سے بجلی کی سستی ترین پیداوار میں 12 فیصد کمی

datetime 9  جولائی  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں پانی کی کمی کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں اور پانی کی کمی کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر ملک میں ہائیڈل سے پیدا ہونے والی سستی ترین بجلی کی پیداوار میں 12فیصدکے قریب کمی ہوئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مئی کے دوران ہائیڈل سے 18.30فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ گزشتہ سال مئی میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 30.17 رہی تھی۔

سالانہ بنیادوں پر رواں سال پانی سے بجلی کی پیداوار میں 11.87فیصد کی کمی ہوئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے ارسا صوبوں کے لیے پانی کی فراہمی میں کٹوتی کرتا ہے اور پانی کے اجرا میں کمی سے ہائیڈل کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔رواں سال مئی میں کوئلے سے 12.12فیصد بجلی پیدا کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.24فیصد رہی تھی۔ سالانہ بنیادوں پر کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں 9.88فیصد اضافہ ہواہے اور پنجاب میں کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹس کی وجہ سے کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے مئی 2018 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی اورڈیزل سے بجلی کی پیداوار صفر رہی۔گزشتہ سال مئی میں ڈیزل سے صرف 3.69 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔ فرنس آئل سے رواں سال کے دوران 19.30فیصد جبکہ مئی 2017میں فرنس آئل سے 29.99 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔ ایک سال کے دوران فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں 10.69 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اگرچہ فرنس آئل سے بجلی کی پیدوار میں کمی ہوئی ہے تاہم گزشتہ سال فرنس آئل سے 9روپے 40پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی تھی جبکہ رواں سال 12روپے 47پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے دستیاب اعداوشمار کے مطابق مئی میں مقامی گیس سے 16.27 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

جبکہ درآمدی ایل این جی پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے۔ درآمدی ایل این جی سے 23.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درآمد ی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 9روپے 10پیسے فی یونٹ رہی ہے۔گزشتہ سال کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران مقامی گیس /درآمدی ایل این جی سے 25.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔ سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ سال ایٹمی ذرائع سے 4.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

جبکہ رواں سال کے دوران ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور رواں سال مئی کے دوران ایٹمی ذرائع سے 5.41فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے جس کی فی یونٹ قیمت ایک روپے رہی ہے۔مئی 2018 میں ہوا سے 2.38 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور گزشتہ سال مئی میں ہوا سے صرف 1.91 فیصد بجلی پیدا ہوئی تھی گنے کے پھوک (بگاس ) سے رواں سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا اور بگاس سے 0.94فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے جوکہ دعووں کے برعکس بہت کم ہے۔ شمسی توانائی سے گزشتہ سال بجلی کی پیداوار 0.52فیصد تھی جو اس سال 0.57تک ہی پہنچ سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…