لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برائلر گوشت کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی ہو گئی ۔ گزشتہ روز پرچو ن سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 3روپے کمی سے 283روپے سے کم ہو کر 280روپے فی کلو کی سطح پر رہی ۔فارمی انڈوں کی قیمت میں 2روپے اضافہ دیکھا گیا جو فی درجن76روپے سے بڑھ کر 78روپے ہو گئے۔