بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ایک ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل ،معاملہ عدالت پہنچ گیا، جانتے ہیں یہ نوٹ کس کے حکم سے جاری ہوااور اس پر کس کے دستخط ہیں؟

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی ) ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایک ہزار کے نوٹ پر پاکستانی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے کے

کرنسی نوٹ پر پاکستان کے پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابلِ سزا جرم ہے، ہزار کا نوٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔مدعا علیہان نے ایسا کرکے دستور کی دفعہ 5 سے انحراف کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے نوٹ منسوخ کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…