پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

ایرانی ریال کی قیمت تاریخ کی نچلی ترین سطح پرپہنچ گئی،حکومت بھی ایکشن میں ،بڑا حکم جاری،پورے ملک میں نافذالعمل

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

تہران(سی پی پی) ایرانی کرنسی ریال کی غیر ملکی کرنسیوں کے ساتھ شرح تبادلہ کے حوالے سے قدر و قیمت اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پورے ملک میں ایک ہی شرح تبادلہ نافذ کر دی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس پیش رفت کے بعد ایرانی حکومت نے ملک میں سرکاری ریگولیشن کے دائرہ کار سے باہر کرنسی کا ہر طرح کا کاروبار ممنوع قرار دے دیا ہے اور ساتھ ہی ایک ایسی

سرکاری شرح تبادلہ بھی طے کر دی ہے، جس کے تحت ملک میں ریال اور ڈالر کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے گا۔ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے ملک کے سینئر نائب صدر اسحاق جہانگیری کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی ریال کی امریکی ڈالر کے ساتھ سرکاری شرح تبادلہ 42,000 ریال فی ڈالر مقرر کی گئی ہے، اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل بھی ہو گیا ہے۔ساتھ ہی ایران کے سینئر نائب صدر جہانگیری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جس کسی بھی سرکاری یا نجی کاروباری ادارے نے اس شرح تبادلہ سے ہٹ کر کرنسی کا کاروبار کیا، اسے اسمگلنگ سمجھا جائے گا اور متعلقہ افراد یا اداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔سرکاری طور پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 42 ہزار ریال مقرر کیے جانے کے بعد تہران میں مرکزی ایکسچینج آفس کے باہر ایسے مقامی شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں، جو آئندہ دنوں کے دوران ریال کی قدر میں مزید کمی کے خوف سے حکومت کے طے کردہ ریٹ پر امریکی ڈالر خریدنا چاہتے تھے۔ اس دوران کئی ایرانی شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کافی مقدار میں تھے ہی نہیں کہ وہ سرکاری ریٹ پر یہ غیر ملکی کرنسی خرید سکتے۔

تہران حکومت کے ایک ترجمان محمد باقر نوبخت نے بتایا کہ 2015 میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بعد سے ایرانی تیل اور گیس کی جو برآمدات بحال ہو چکی ہیں، زیادہ تر انہی کی وجہ سے ایران کو سالانہ قریب 95 بلین ڈالر کے برابر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی ایران قریب 80 بلین ڈالر سالانہ اپنے ہاں غیر ملکی مصنوعات کی درآمد پر بھی خرچ کر دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…