پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک کا پاکستان کے مختلف منصوبوں کیلئے امداد دینے کا اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ بینک پاکستان میں شورکوٹ خانیوال موٹر وے پر 40 کروڑ ڈالرز کی امداد، جبکہ 30 کروڑ ڈالرز کے تربیلا فائیو توسیعی منصوبے پر سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈیووس میں ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک کے سربراہ کی ملاقات ہوئی۔

ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک نے پاکستان کے مختلف منصوبوں کیلئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک شورکوٹ خانیوال موٹر وے کیلئے 10 کروڑ ڈالرز امداد دے رہا ہے، جبکہ 30 کروڑ ڈالرز کے تربیلافائیو توسیعی منصوبے پر بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ایشیا انفرا اسٹرکچر بینک کا ابتدائی روز سے اہم رکن ہے اور اس کے ساتھ مل کر کام کرناچاہتا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنک کے ساتھ مضبوط اور پائیدار شراکت داری چاہتا ہے ۔ پاکستان میں توانائی پانی ذخیرہ کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا تعاون اہم ہے ۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیع ہے۔ فاٹا میں ڈیمز کے قیام کیلئے فنڈنگ علاقے کی ترقی کیلئے اہم ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور اعلی حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ایشیاانفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک بنیادی ڈھانچے اور علاقائی رابطوں کیلئے کام کررہا ہے۔ پاکستان اسے آئی آئی بی کے بانی ارکان میں شامل ملک ہے۔ اس سے قبل ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کی نشست ایک خطہ ایک سڑک کے اثرات میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ تاریخ کے حامل ملکوں کے درمیان تعلقات کا عملی مظہر ہے۔

آج پاکستان ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین کا مشترکہ خوشحالی لانے کا ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ کئی ملکوں، خطوں اور تہذیبوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں لوگ آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں گے اور ملکوں کے درمیان وسیع ثقافتی روابط قائم ہوں گے ۔

ہم چین اور صدر شی جن پنگ کے نصب العین اور پروگرام کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچے تھے۔زیورخ ایئر پورٹ پہنچنے پر سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر احمد نسیم وڑائچ اور سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ وزیراعظم اپنے اس دورے میں کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماوں سمیت امریکا، یورپ، چین اور جاپان کی 15 ممتاز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…